تحریک انصاف کے 3سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی گئی،قائم مقام چیئرمین نے ایکشن لیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد : تحریک انصاف کے 3سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی گئی،قائم مقام چیئرمین نے ایکشن لیا،اپوزیشن کے شورشرابے پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے تین ارکان کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کی کارروائی سے اپنے الفاظ بھی حذف کرا دیئے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی پھر ہنگامہ آرائی۔ وقفہ سوالات میں خلل ڈالنے کی کوشش۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ رویہ کسی طور مناسب نہیں۔

قائم مقام چیئرمین نے ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے تین ارکان عون عباس بپی ۔ ہمایوں مہمند اور فلک ناز  کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی۔

یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ روزمیرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ میرے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے جائیں۔

پی ٹی آئی والوں نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے تو حکومتی سینیٹر ناصر بٹ نے کہا۔ پہلے شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی عزت تو بچالو۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.