چیمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کے دئیے 321 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 8 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

فوٹو : سوشل میڈیا

کراچی : چیمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کے دئیے 321 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 8 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی،بابراعظم کے ساتھ اوپن کرنے والے سعود شکیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔ ول ینگ نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، ٹام لیتھم 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب ڈیون کونوے 10 رنز بنا کر ابرار حمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 40 رنز پر گر گئی، اس مرتبہ تجربہ کار کین ولیمسن کو ایک رن پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔ بعدازاں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 17ویں اوور میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73 رنز پر حاصل کی، انہوں نے 10 رنز پر ڈیرل مچل کو کیچ آؤٹ کروایا۔

اس دوران اوپنر وِل ینگ نے ایک اینڈ سنبھال کر اچھی بیٹنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور وہ 113 گییندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیل کر 191 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان دھواں دار پارٹنرشپ بنی، اس دوران لیتھم نے بھی اپنی سنچری جبکہ فلپس نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے پانچویں وکٹ پر 75 گیندوں پر 124 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ گلین فلپس 39 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نیوزی لیند نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 320 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.