سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 49.31 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظور دے دی

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 49.31 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظور دے دی،جس کے بعد ایکنک کو 19.96 ارب کے منصوبے حتمی منظوری کے لیے بھیج دیئے گئے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں، سندھ اور بلوچستان کے 81 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی اور لکی مروت کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے کی منظوری دیدی۔

قومی برانڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی نے 1.85 ارب روپے کی منظوری دی ۔ پاکستان کا نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے وزیراعظم یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے لیے 7.48 ارب کا منصوبہ منظور کرلیا ۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے میڈیا کے شعبے میں قومی آرکائیو، مانیٹرنگ یونٹ اور ریڈیو بحالی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔

اس کے علاوہ کراچی انڈسٹریل پارک کے پہلے فیز میں 500 ایکڑ کی ترقی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ۔ پنجاب میں 5.06 ارب روپے کی لاگت سے گرین انرجی منصوبے کی بھی سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دے دی. 

سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت بلتستان میں مہدی آباد ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے تیسرے فیز کو بھی منظور کر لیا ۔ آزاد کشمیر میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی نے 2.67 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی. 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.