ماں بننے کےلئے اپنے شوہرسے 33 کروڑ روپے لئے،ملائیکہ راجہ کا اعتراف
فوٹو: سوشل میڈیا
دبئی : پیسوں کی خاطرشادی کرنے والی عورت نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے شادی پیسوں کی خاطر کی ہے، بلکہ عورت نے ماں بننے کےلئے اپنے شوہرسے 33 کروڑ روپے لئے،ملائیکہ راجہ کا اعتراف ، کہتی ہیں شوہر نے فوری مطالبہ پورا کیا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر دبئی میں مقیم ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی نے قارئین کو چونکا دیا ہےجس نے اپنے منہ سے اعتراف کرکے سب کوحیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ راجہ برطانیہ کی رہائشی ہیں جو اب اپنے کروڑ پتی شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں، ملائیکہ کی اپنی شوہر سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔
ملائیکہ راجہ بغیر ہچکچاہٹ اعتراف کرتی ہیں کہ انہوں نے پیسوں کے لیے شادی کی، شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو واضح طور بتا دیا تھا کہ وہ اس وقت تک ماں نہیں بنیں گی جب تک وہ بچے اور ماں کے ’مالی تحفظ ‘ یقینی نہیں بناتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ راجہ نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے اپنےکروڑ پتی شوہر سے بچے پیدا کرنے کے لیے 33 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا اور ان کے شوہر نے چہرے پر شکن لائے بغیر رقم کی ادائیگی کی۔
ملائیکہ کا بتانا ہےکہ شوہر سے ملنے والے پیسوں کو انہوں نے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے پرتعیش اشیاء کی خریداری پر خرچ کیا، اس رقم سے ملائیکہ نے 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر خریدا، تقریباً 86 لاکھ روپے مالیت کے 8 ڈیزائنر بیگز، 70 لاکھ کے لگژری زیورات اور اپنی بیٹی کیلئے ڈیزائنر لباس خریدے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عورت کے مطابق انہوں نے اپنی صحت کی دیکھ بھال پر بھی 70 لاکھ روپے خرچ کیے۔
تبصرے بند ہیں.