چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ محض ضابطے کی کارروائی ہے

فوٹو: فائل

راولپنڈی : چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ محض ضابطے کی کارروائی ہے، تاہم اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ہارجائے گی۔

پاکستان کی بنگلہ دیش سے بھی شکست کی صورت میں ایک اور برا ریکارڈ پاکستان کے پاس آجائے گا کہ چیمپئنزٹرافی 2025 کا میزبان ملک اپنے تینوں میچزہارجائے گا۔

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ چمپئن ٹرافی میں اپنے دواہم میچز پاکستان کرکٹ ٹیم ہار چکی ہے۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کراچی میں پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی یہ نہ صرف چیمپئن ٹرافی 2025 میں پاکستان کی شکست تھی بلکہ اس سے قبل سہ فریقی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دونوں میچزمیں شکست سے دوچارکیا۔

چیمپئن ٹرافی کا دوسرا میچ 23 فروری کودبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورزسے 7 اوورز قبل ہی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چیمپئن ٹرافی 2025 میں پاکستان اپنا آخری میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جس کا شائقین کوزیادہ انتظارنہیں ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ ہو چکی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.