عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک

فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں عمران خان، اعظم خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات چیت کررہے ہیں

مبینہ آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں “اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے۔

ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے، اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔

 

عمران خان مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکنزکا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیزکسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹرآیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں۔جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے،

عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.