ٹرمپ  نے یوکرینی صدرکو اسٹوپڈ کہا،امریکی صحافی نے پوچھاکوئی ڈھنگ کا سوٹ نہیں ہے؟

فوٹو: سکرین شاٹ

واشنگٹن : ٹرمپ  نے یوکرینی صدرکو اسٹوپڈ کہا،امریکی صحافی نے پوچھاکوئی ڈھنگ کا سوٹ نہیں ہے؟جو پہن کرامریکہ کے صدارتی آفس میں آتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آنے والے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو جہاں امریکی صدر اور نائب صدر کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑا وہیں امریکی صحافی بھی اس کام میں پیش پیش رہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا، آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔

یوکرین کے صدر دلودومیر زیلسنکی جو زیادہ تر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں، نے امریکی صحافی کو جواب میں کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی۔

یوکرینی صدر نے کہا شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا، شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا یا شاید اس سے بھی بہتر، شاید سستا، میں نہیں جانتا دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولودومیر زیلنسکی کو اسٹوپڈ (بے وقوف) صدر پکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کے ملک پر 350 ارب ڈالر خرچ کیے، آپ کے تمام کارڈز ختم ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے مہمان ہم منصب سےکہا کہ آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ ہمیں بتائیں کہ امریکا کو کیا کرنا ہے، آپ امریکا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.