وزیراعظم کا 25 کروڑعوام کی بجائے صرف 40 لاکھ گھرہانوں کےلئے رمضان ریلف پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیراعظم کا 25 کروڑعوام کی بجائے صرف 40 لاکھ گھرہانوں کےلئے رمضان ریلف پیکج کا اعلان سامنے آیاہے جب کہ باقی آبادی رمضان میں حکومت کے ریلیف سے محروم رہے گی۔

رمضان المبارک میں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں سب کےلئے سستی کرنے کی بجائے 20ارب کا پیکیج 40لاکھ خاندانوں تک محدود کیا گیا جب کہ ڈیجیٹل وائلٹ کے نام پر فی خاندان 5 ہزارروپے ملیں گے۔

حکومتوں کی طرف سے یہ روایت بن چکی ہے کہ وہ غریب اورمستحق اسے ہی سمجھتی ہیں جوکہ بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام میں رجسٹرڈ ہوجب کہ سفید پوش طبقہ جو ایسے خیراتی ادارے کا حصہ نہیں بننا چاہتا وہ ہمیشہ حکومتی ریلیف سے محروم رہ جاتاہے۔

پالیسی سازہمیشہ مہنگائی کے نام پر صرف سرکاری ملازمین کی تنخوائیں بڑھا کر کہتے  ہیں کہ ریلف دے دیاہے جب کہ نجی شعبہ کے ملازمین، اورروزگار نہ رکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

آج ایک تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کیا۔ رمضان کے پہلے عشرے میں 40 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں گزشتہ سال رمضان پیکج کی رقم 7 ارب تھی جسے بڑھاکر بیس ارب کردیا۔ یہ بھی کہا گزشتہ دور میں بدترین کرپشن کی گئی۔ غریب عوام کا پیسہ لوٹا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کر رہے ہیں، گزشتہ دور میں بدترین کرپشن کی گئی،غریب عوام کا پیسہ لوٹا گیا، عدالتوں سے اسٹے لے کر ٹیکس مقدمات کو التوا میں ڈالا گیا، کرپشن کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ سے 5ہزار روپے فی خاندان کا انتظام کیا ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیرمیں رقم تقسیم کی جائےگی، رمضان پیکج میں شفافیت کویقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محصولات میں اضافے، معاشی بہتری کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں، عدالتوں سے اسٹے لے کرٹیکس مقدمات کو التوامیں ڈالاگیا ۔ کرپشن کےذریعےقوم کا پیسہ لوٹنے والوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورزکی نجکاری کرنی ہے، اللہ کا شکر ہےہماری یوٹیلٹی اسٹورزسےجان چھوٹ گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعہ پرپوراپاکستان افسردہ ہے، دہشتگردی کے نتیجے میں مولاناحامدالحق اور دیگر پاکستانی شہید ہوئے، یقین ہے خیبرپختونخوا حکومت فی الفورقاتل دہشتگردوں کا احاطہ کرے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت فوری طور پر ملزمان کوکٹہرےمیں لائے،2018  میں دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہوچکا تھا، بدقسمتی سےحالیہ سالوں میں دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایاہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اورمسلح افواج کی عظیم قربانیوں سے پھر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا، حالیہ دہشتگردی کےسر اٹھانے کی وجوہات سب جانتےہیں، دہشتگردی کے ناسور کو دفن کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.