آئینی بنچز میں ججزانتخاب کےلئےجسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آئینی بنچزکی تشکیل سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ہے اورآئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

آئینی بنچز میں ججزانتخاب کےلئےجسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ طریقہ کارواضح کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.