عمران خان کاعدالتی حکم پرراولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اندرہی طبی معائنہ

فوٹو: فائل

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل میں 4 رکنی میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ کیا ہے جس کے بعد ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی ۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ  کرنے والی ٹیم پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم  تھی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے جانے والی 4 رکنی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز  شامل تھے۔

ٹیم تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبعی معائنے کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لیے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں، عمران خان کاعدالتی حکم پرراولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اندرہی طبی معائنہ کیاگیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔

واضح رہے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے تشویش کااظہارکیا جارہاہے اور خاص کر پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے پشاورمیں پریس کانفرنس میں بتایا کہ خان صاحب کو سیل میں تنہا کردیا گیاہے ۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.