آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت نے جیت لی، کیویز فائنل میں ناکام

فوٹو : سوشل میڈیا

دبئی : دبئی میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت نے جیت لی، کیویز فائنل میں ناکام رہے،انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں دوسری بار 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا.

فائنل میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.

انڈیا نے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے۔ نائب کپتان شبھمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھااس کے بعد راچن رویندرا نے 122 کے مجموعے پر بھارتی کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔

وہ 76 رنز بنانے کے بعدایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹام لیتھم کے ہاتھ اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، ٹیم کو چوتھا نقصان شریاس ایئر کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 183 پر 48 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔

اکشر پٹیل 39 ویں اوور میں 203 کے مجموعے پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ چھٹی وکٹ کا نقصان بھارت کو 241 پر ہاردک پانڈیا کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 18 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے.

بھارت نے 252 کا ہدف 6 وکٹوں پر 49ویں اوور میں حاصل کیا، کے ایل راہول 34 جبکہ رویندرا جاڈیجا 9 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت نے جیت لی، کیویز فائنل میں ناکام
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت نے جیت لی، کیویز فائنل میں ناکام

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔

کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کی 252 رنز ہدف کے تعاقب میں 106 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی
بھارت کی 252 رنز ہدف کے تعاقب میں 106 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔

کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے ایل بی ڈبلیو کیا ، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، اس کے بعد ویلمسن آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر کیوی کپتان مچل سینٹنر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس موقع پر بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے میٹ ہینری آج کےمیچ. میں نہیں ہیں،ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئےہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.