بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کے عاشق ہوگئے
فوٹو : اسکرین شاٹ
لاہور : بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے پاکستان میں اپنی میزبانی کو شاندار قرار دیا ہے اب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دورے میں اُن کو شہریوں نے بہت پیار دیا.
واپس بھارت پہنچ کر گپتا پاکستان میں گزرے چند دن کو یاد کر کے پاکستانیوں کے رویہ پر بہت خوش دکھائی دئیے، کہتے ہیں پاکستانیوں کی میزبانی انتہائی شاندار تھی، وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کے عاشق ہوگئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں بہتءپیار اور توجہ ملی۔
وکرانت گپتا کا کہنا تھا پاکستان میں 8، 10 ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے، خصوصا جیو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی جس کے میزبان تابش ہاشمی ہیں، وہ ایک اچھے ہوسٹ ہیں۔
بھارت کے سپورٹس صحافی کا کہنا تھا وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنے چینل کے لیے پاکستان میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے گئے تھے مگر وہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کے پیار اور مداحوں کے سبب صرف 20 فیصد ہی کام کر سکے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے لاکھوں مداح ہیں، خصوصاً ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریب بھمرا کے پاکستانی عوام زبردست فین ہیں، ان کھلاڑیوں کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔
تبصرے بند ہیں.