چینی عوام، ریڈکراس اور کمپنیاں پاکستان کی مدد اورتعاون میں سرگرم ہیں،چینی سفارت خانہ

فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے پاکستان کے ساتھ خیرسگالی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ سچا دوست وہ ہوتا ہے جو مصیبت میں کام آتا ہے۔چینی حکومت، فوج اور دیگرادارے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ چینی عوام، چینی ریڈکراس اور کمپنیاں پاکستان کی مدد اورتعاون میں سرگرم ہیں۔ چین کے ہر شعبے سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشکل وقت میں چین پوری طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی۔ چینی حکومت نے 400 ملین،چینی فوج نے 100 ملین جبکہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانینے 17 ملین امداد دی۔ اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین امداد دی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.