جند اکبرسمیت دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جند اکبرسمیت دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےتحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

درخواست کی سماعت سندھ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبدیل ہو کر آنے والے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے کی اور بعد میں انھوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کررہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔

فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہیں اور 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے کیونکہ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.