آئل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ترین سطح پر،حکومت نے پھر عوام کو ریلیف نہ دیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد: آئل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ترین سطح پر،حکومت نے پھر عوام کو ریلیف نہ دیا،قصیدہ گو میڈیا بڑا ریلیف ملنے کے امکان کی خبریں چلاتا رہا جب وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کر لیا.
آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینےکی تیاری کر رہی ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چندہفتوں میں کیا جائےگا، مجوزہ ریلیف سےمتعلق وزیراعظم جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کے لیے بڑا ریلیف دینے کا دعوی کیا ہے مہنگائی کے ستائے عوام پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ممکنہ ریلیف سے بھی مرحوم ہوگئے.
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پیٹرولیم کی قیمتیں براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.یہ اقدامات بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔
انھوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کو مسترد کردیا۔کہا پٹرول سستا ہونے سے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آتی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا.
اس وقت پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت 255.63 روپے فی لٹر ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 168.12 روپے فی لیٹر ہے۔
تبصرے بند ہیں.