نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو : سوشل میڈیا
کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے ہرادیا، میزبان نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا، سائفرٹ نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی.
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 91 رنز آوٹ ہو گئی پاکستان ٹیم 18.4اوورز میں پویلین لوٹ گئی، نئے ٹیلنٹ کی کتابی باتیں کام نہ آئیں. 7 کھلاڑی ڈبل ہو فگر بھی نہ کر سکے.
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے۔
پہلے 3 اوورز میں 3 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ،کپتان سلمان آغا نے بھی 18 رنز بنا کر چل دیے، شاداب خان محض 3 رنز بنا سکے، خوشدل نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے.
جہانداد خان نے 17 بالز پر 17 رنز بنائے، شاہین شاہ 8 بالز پر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جیمیسن نے 3،ڈفی نے 4 اور سودھی نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے.
پاکستان ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، محمد عرفان خان،شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.