نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 73 رنز سے ہرادیا
فوٹو : ای ایس پی این
نیپیئر : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 73 رنز سے ہرادیا، جیت کیلئے 345 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان 271 پر آوٹ ہوگیا، بابراعظم 78،سلمان آغا 56،رضوان 30، عبداللہ شفیق 36اور عثمان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
چیپمین کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی، ڈیرل مچل 76 اور محمد عباس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے.
نیپیئر میں کھیلے جانے والے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے پارٹ ٹائمر عرفان خان نیازی نے 5 اوورز میں 51 رنز دے 3 وکٹیں، حارث روف اور عاکف جاوید نے 2،2 جبکہ محمد علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
سلمان علی آغا نے 5 اوورز میں 67 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے، کیویز کی جانب سے محمد عباس نے آخری اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کی اور24 بالز پر ففٹی سکور کی.
سیریز کے پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.