افغان شہری ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بھی پاکستان میں موجود رہے تو کیا ہوگا؟وقت ختم ہوچکا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: افغان شہری ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بھی پاکستان میں موجود رہے تو کیا ہوگا؟وقت ختم ہوچکا ہے اورغیر قانونی طورپر پاکستان میں ابھی افغان شہری موجود ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن کل 31 مارچ کوتھی جو کہ ختم ہوگئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔

اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔

پاکستانی عوام کو اس سخت کارروائی کا انتطارہے جس کا حکومت کی جانب سے باربار دعویٰ کیا گیا کیونکہ گزشتہ سال بھی ڈیڈی لائن دے کرکچھ نہیں ہوا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.