عمران خان کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کردیئے گئے
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کردیئے گئے، یہ وارنٹ جج دھمکی پر مارگلہ میں 20 اگست کودرج ہونے والے مقدمہ میں جاری کئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ نمبر407 20 اگست کو درج ہوا جس میں دفعہ 144 اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ مرگلہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں دفعہ 506، 504 اور 188، 189 شامل ہیں۔
اسی مقدمہ میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات بھی شامل تھیں جنھیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم کردیا تھا جب کہ جج کو دھمکی کا مقدمہ سول عدالت کو منتقل کردیا تھا۔
عمران خان کے خلاف مقدمہ میں تھانہ مارگلہ پولیس کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے جاری کئے، پولیس کی طرف سے آج رات کی گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔
عمران خان نے 20 اگست کو شہباز گل کی حمایت میں ریلی کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں خاتون مجسٹریٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیباچوہدری ہم آپ کے خلاف ایکشن لیں گے۔
اس دھمکی پر ہی ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج ہوا تاہم دہشتگردی کی دفعات اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم کردی تھیں ،توہین عدالت پر معافی مانگنے پر عدالت نے مقدمہ سول عدالت منتقل کردیا۔
میں بھی ایک حاضری کی تھی تاہم اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین30ستمبر خاتون جج زیبا چوہدری چھٹی پر تھیں ،سابق وزیراعظم نے ریڈر کو پیغام دیا ، جج صاحبہ کو بتانا عمران خان معافی مانگنے آئے تھے۔
اب پھرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، پولیس ان وارنٹ کے تحت آج رات گرفتار کرسکتی ہے ،عدم گرفتاری کی صورت میں وارنٹ گرفتاری عدالت چیلنج ہو سکتاہے۔
تبصرے بند ہیں.