پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب

فوٹو : اسکرین شاٹ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب، ان کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین سنئیر نائب صدرمنتخب ہوئے

چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پنجاب،طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے،ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنازئر، غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا.

انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا.

مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں، فیڈرل کیپیٹل اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی، جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی.

جنرل کونسل کے اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اس کا مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن ہمارا منشورہے،خدمت کی سیاست کیا کریں،منافقت اورتکبر سے اجتناب کریں۔ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی۔

چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر جنرل کونسل کے اراکین کا شکریہ۔ تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.