کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوہرادیا، کراچی کنگز نے ملتان کو شکست دی
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوہرادیا، کراچی کنگز نے ملتان کو شکست دی، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے.
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 21 اور کوسال مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور پوری ٹیم 16ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
صائم ایوب 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ حسین طلعت نے 35، مچل اووین نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد حارث 13 رنز بناسکے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو دو جبکہ کائل جمیسن نے ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل، 10، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا، کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، محمد رضوان کے بعد کراچی کنگز کے جیمز وینس نے بھی سنچری بناڈالی.

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔
سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے رواں سیزن کی پہلی سنچری اسکور کی، رضوان 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
انکے علاوہ مائیکل بریس ویل 17 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران غلام 36، عثمان خان 17 اور شے ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کی جانب سے حسن علی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر کراچی کنگز 79 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہوئی تو جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے اپنی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سلطانز سے یقینی جیت چھین لی۔
جیمز ونس نے سنچری بناتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ دوسرے اینڈ پر موجود خوشدل شاہ نے 60 رنز بنانے کےلیے 37 گیندوں کا سامنا کیا۔
کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، کنگز کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سائفرٹ نے 32، ڈیوڈ وارنر نے 12، عرفات منہاس نے 10، عباس آفریدی نے 9 اور عرفان خان نے 5 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں لیں جبکہ مائیکل بریسویل اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز ونس، شان مسعود، ٹم سائفرٹ، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملن، عرافات منہاس، حسن علی، فواد علی اور عباس آفریدی شامل تھے۔
ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان تھے جبکہ انکے علاوہ شے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر اور عاکف جاوید فائنل الیون کا حصہ تھے.
آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو کہ راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں ہو گا.
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی.
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے، اُن کی اننگز 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا جبکہ سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
دونوں ہی کھلاڑی 80 رنز کی شراکت قائم اور ناقابل شکست رہے، اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان 25 اور اینڈرریز گوس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے آصف آفریدی اور حارث روف نے 1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی، جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے اور سکندر رضا کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
عبداللّٰہ شفیق نے 66 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا 23، ڈیرن مچل 13 اور حارث رؤف 10 بناکر نمایاں بیٹر رہے۔فخر زمان 1، محمد نعیم 8، سیم بیلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے صفر پر پویلین لوٹے جبکہ شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2،2 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر نے 4، شاداب خان نے 3 وکٹ اپنے نام کیے جبکہ نسیم شاہ، عماد وسیم اور ریئیلی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 3 بار پی ایس ایل جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض شاہین آفریدی کے پاس ہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں.
تبصرے بند ہیں.