حکومتی دعوت پر پاکستان آئے اوورسیز پاکستانی رل گئے،وزیر مذہبی امور نے ملاقات کی نہ فون سنا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : حکومتی دعوت پر پاکستان آئے اوورسیز پاکستانی رل گئے،وزیر مذہبی امور نے ملاقات کی نہ فون سنا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ساتھ موجود ممبر سردار عباس نے دن 4 بجے بتایا کہ سردار یوسف سوئے ہوئے ہیں ملاقات نہیں ہو سکتی.

وفاقی حکومت کی دعوت پر اوورسیز پاکستانیوں کے تین روزہ کنونشن میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے پاکستانی اپنے ملک آئے تھے اور اس بات پر مطمئن تھے کہ کنونشن میں شرکت کے ساتھ متعلقہ اداروں اور وزراء کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے.

کنونشن کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے شرکاء سے خطاب کے بعد جب تقریب ختم ہوئی تو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آئے شرکاء نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف صاحب سے رابطے کی ہرممکن کوششیں کیں مگر سب رائیگاں رہیں.

سعودی عرب سے پاکستان آئے اوورسیز پاکستانی جو کہ آرمی چیف کے وژن اور موقف کو سمجھنے کیلئے پاکستان آئے تھے انھوں نے بتایا کہ بار بار فون کر رہے ہیں لیکن سردار یوسف کال اٹینڈ نہیں کر رہے.

انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں وہ حاجیوں کی فلاح و بہبود اور مدد کرنے والی تنظیم پاکستان حج والنٹئیر کے حوالے سے کوئی ضروری معاملات پر بات کرنا چاہتے تھے کیونکہ وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے سے لوگوں کو شکایات ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دورہ کے دوران سردار یوسف کو سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران عازمین حج اور پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا تھا تو انھوں نے کہا تھا جب پاکستان آئیں تو مجھ سے ملیں متعلقہ وزارت سے بات کروں گا.

مگر مسائل کا حل تو دور کی بات حکومتی دعوت پر پاکستان آئے اوورسیز پاکستانیوں کو وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کا بھی وقت نہیں دیا اور کنونشن کے شرکاء چھٹی نہ ہونے کے باعث واپس سعودی عرب روانہ ہو گئے.

اس دوران جب وفاقی وزیر فون اٹیند نہیں کر رہے تھے تو مقامی صحافی کے ذریعے سردار یوسف کے ساتھ موجود ان کے قریبی ساتھی سردار عباس کے ساتھ رابطہ ہوا لیکن انھوں نے بتایا کہ سردار صاحب آرام کر رہے ہیں اس وقت بات یا ملاقات نہیں ہو سکتی.

واضح رہے پاکستان میں پہلے ہی ہزاروں شہری پیسے جمع کروانے کے باوجود مسائل کا سامنا کر رہے ہیں خاص پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے درخواستیں دینے والے پاکستانی سعودی پالیسی میں تبدیلی کے باعث متعلقہ وزارت سے کردار ادا کرنے کی دوہائی دے رہے ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.