نہروں کے مسلہ کو بات چیت سے حل کرنے کےلئے رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں اتفاق
فوٹو: فائل
اسلام آباد : سندھ میں نہروں کے مسلہ کو بات چیت سے حل کرنے کےلئے رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں اتفاق رائے ہوا ہے دونوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے دو دن قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی حکومت سے یہ منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.