بلاول کے ابا انہی ووٹوں سے صدر بنے جنھیں وہ فارم 47 کہہ رہے ہیں، راناثناللہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے بلاول کے ابا انہی ووٹوں سے صدر بنے جنھیں وہ فارم 47 کہہ رہے ہیں، راناثناللہ کا کہنا تھا کہ ردعمل میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ وہ سیاسی جلسے سے خطاب کر رہے تھے.
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی اور اس پر ردعمل دینے کی ضرور ت نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک قطرہ بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں ہوتی
لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم طریقہ کار وضع کریں گے۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے اپنے معاملات کو بہترکرے، جیل کے عملےسےتعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگرکیوں چلےجاتے ہیں؟
رانا ثنا اللہ نے مزیدکہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو.
واضح رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبہ نہ روکا تو پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت واپس لے لے گی.
تبصرے بند ہیں.