عمران خان کے خلاف سائفر آڈیو لیکس کے معاملے پرقانونی کارروائی کی منظوری
اسلام آباد: عمران خان کے خلاف سائفر آڈیو لیکس کے معاملے پرقانونی کارروائی کی منظوری،وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف باضابطہ کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔
آڈیولیک میں، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور سابق سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ، کابینہ منظوری کے بعد سفارشات کی سمری جاری کردی۔
کابینہ نے ‘ڈپلومیٹک سائفر’ سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اس حوالے سے کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش،کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے ‘سرکولیشن’ کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی، سفارشات میں کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔
ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہل کاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔
ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے اب اس کے بعد فرداٰ فرداٰ پی ٹی آئی کے تمام ملوث رہنماوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر اور دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی۔ آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔
کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، یف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہل کاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے، ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر اور دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی۔ آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں
تبصرے بند ہیں.