فیصلہ کن ٹاکرا آج،اب تک رضوان بہترین بلے باز،حارث روف ٹاپ وکٹ ٹیکر

 

اسلام آباد: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹاکرا آج،اب تک رضوان بہترین بلے باز،حارث روف ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ، بابراعظم ایک میچ زیادہ کھیلنے کے باوجود رضوان سے پیچھے ہیں۔ 

آج کا میچ جو ٹیم جیتی سیریزبھی اسی کے نام ہوجائے گی، ایشیا کپ کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی قومی ٹیم کا مڈل آرڈربری طرح ناکام رہا۔ 

ساتویں میچ میں بلے بازوں کا ہوگا ایک اور امتحان ، پہلے بیٹنگ کی صورت میں اوپنرز کو لگانا ہوگا ٹاپ گئیر، پاورہیٹرز کے نام سے مشہور کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانا ہوگا۔ 

سیریزکے 6 میچز میں پاکستانی اوپنرز نے ڈھیروں رنز بنائے مگررن ریٹ کی تشنگی باقی رہی، مڈل آڈرکے تجربات ناکام رہے، حیدرعلی چلے نہ شان مسعود کا بلہ چلا، خوشدل اور آصف علی وکٹ پر آتے اور جاتےرہے، افختار بھی کسی بڑی اننگز کے متلاشی رہے۔ 

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار میچز کراچی میں دو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے، پہلامیچ انگلینڈ نے 6 وکٹ سے جیتا، دوسرا رضوان اور بابر نے وکٹ گنوائے بغیر جتوا دیا۔

 تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 63 رنز سے فتحیاب ہوئی، چوتھے میں پاکستان کو3 رنز سےجیت ملی، لاہورمیں پانچواں میچ پاکستان 6 رنز سے چیتا جب کہ انگلینڈ نے چھٹے میچ میں 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ 

اب تک رضوان5 میچزمیں 78 رنز کی اوسط سے 315رنز بنا کر سب سے آگے ہے،دوسرے نمبر پر کپتان بابراعظم ہیں، بابرنے 6 میچز میں 70 رنز کی اوسط سے281رنز بنائے۔ 

 مہمان ٹیم کے بن ڈک کٹ 203 رنز بنائے ہیں، حارث روف 8 وکٹیں لے کر بالرز میں پہلے نمبر پرہیں،پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل ہوگا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کا امکان، چھٹے میچ میں باہر بٹھائے گئے حارث روف کی واپسی ہوگی۔ 

 بنچ پر بیٹھے ابرارکو بھی چانس ملنے کاامکان، حیدرعلی اور عثمان قادر کی فٹنس مشکوک ، مہمان ٹیم کے اوپنرز کی دھواں دھار بیٹنگ کے بعد شائقین نے میزبان اوپنرز سے بھی تیسز کھیلنے کی توقعات باندھ لیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.