نوازشریف میرے قائد ہیں، مجھے فیصلوں کا مکمل اختیاردیا ہوا ہے، شہبازشریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا عمران خان معاشرے میں نفرت پھیلانے کےلئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، شہبازشریف نے واضح کیا ، پاکستان کےچین کے ساتھ قریبی تعلقات کودوبارہ سے بہتر بنائیں گے۔
وزیراعظم نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ نوازشریف میرے قائد ہیں، مجھے فیصلوں کا مکمل اختیاردیا ہوا ہے، شہبازشریف کا کہنا تھا میں نواز شریف کی مشاورت سے ہی فیصلے کرتا ہوں، وہ میرے قائد اور بڑے بھائی ہیں۔
گارڈین کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا عمران خان کی طرف سے خاندانی سیاست کا الزام مسترد کردیا، انھوں نے وضاحت کی کہ یہ خاندانی سیاست نہیں اہلیت، عوامی حمایت اور عوام کے اعتماد کانتیجہ ہے۔
وزیراعظم ملک کے مستقبل کے حوالے سے بھی پریشان دکھائی دیئے، کہاعمران کو اپنے تمام دانستہ مجرمانہ اقدامات پر جوابدہ ہونا پڑے گا،سابق وزیراعظم نے معاشرے میں اتنی نفرت اور زہر بھر دیا ہےجو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔
ان موقف تھا یہ تعلقات عمران خان کی طرف سے چین پاکستان اکنامک کوریڈورکو مبینہ طور پر روکے جانے کے باعث نقصان پہنچا۔چین آزمودہ دوست ہے، نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔
شہبازشریف نے انٹرویو میں زیادہ تر گفتگو سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کی اور انھیں کرہ ارض کا سب سے بڑا جھوٹا شخص قرار دیا اور کہاعالمی رہنمائوں نے بھی نائشستہ رویہ ،جھوٹ اور خودپسندی کا ذکر کیا۔
انھوں نےکہا عمران خان نے کرپشن کےخاتمے کا لیبل لگا کرمنشور پیش کیا، وقت نے ثابت کیا وہ پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ ناتجربہ کار،خود پسند، انا پرست اورناپختہ سیاست دان ثابت ہوا، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔
شہباز شریف نے کہاعمران خان کی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،اس کے جھوٹ کی تصدیق آڈیو لیک سے بھی ہوگئی،عمران کے جھوٹا ہونے کی بات خوشی کی نہیں بلکہ ہمارے لئے بھی شرمندگی او تشویش کا باعث ہے.
تبصرے بند ہیں.