مریم نوازکے لندن پہنچنے پرمخالفین کااحتجاج،ہیتھروائرپورٹ پر ہنگامہ

فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: مریم نوازکے لندن پہنچنے پرمخالفین کااحتجاج،ہیتھروائرپورٹ پر ہنگامہ،ائرپورٹ پر بد مذگی ہوئی پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرہ بازی بھی کی، اس دوران ن لیگی کارکنوں سے تلغ کلامی بھی ہوئی۔

مریم نواز کی آمد کے موقع پر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر شدید بے نظمی ہوئی،جس کی بعد میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے لندن پنچنے پر  مسلم لیگ ن اور پی ٹی آ ئی کارکنوں نے ائیر پورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی ، تلخ کلامی کی گئی۔

بعد میں جب مریم نواز ایک عرصہ سے عدالتوں میں ملکیت کے تنازعہ کا شکاررہنے والے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچییں تو بعض وہاں بھی احتجا ج کرنے پہنچ گئے، نعرہ بازی کی گئی۔

http://

مریم نواز جمعرات کی رات اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ کے ہمراہ لندن پہنچی تھییں ہیتھروائیرپورٹ پر بھائی حسن نوازنے ان کا استقبال کیا۔

مریم نواز قطر سے لندن پہنچیں تو اس موقع پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی اور سخت تکرار بھی ہوئی، جب کہ بعد میں کچھ لوگ نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر بھی پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں مریم نواز کی درخواست قبول کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے29 ستمبر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا اور نا اہلی بھی ختم کردی تھی۔ 

مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچیں اور اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ،جب کہ  گھر کے باہر لیگی کارکنوں نے لیگی رہنما کااستقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچ کروالد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔

تصویر میں باپ بیٹی کے گلے ملنے کے جذباتی مناظر ہیں، دونوں کے درمیان تین سال بعد ملاقات ہوئی ہے آخری بار مریم نوازبیمار والدہ کو چھوڑ کر پاکستان آئی تھیں۔

مریم نواز نے پاکستان سے روانگی سےقبل کہا تھا کہ وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے کیلئے بے چین ہیں، وہ بدھ کو پاکستان سے روانہ ہوئی تھیں۔

مریم نوازکے شوہر کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں اوربتایا گیاہے کہ مریم نواز شریف ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔ ۔ ۔http://

مریم نواز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دل سے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ سب کام چھوڑ کر میرے استقبال کے لیے آئے،  بہت ، بہت شکریہ۔

اس سے قبل ایون فیلڈ کے باہر رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں اور رہائش گاہ کے اندر چلی گئیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.