ملک بھرمیں آج عید میلادالنبی عقید ت و احترام سے منائی جارہی ہے
اسلام آباد: ملک بھرمیں آج عید میلادالنبی عقید ت و احترام سے منائی جارہی ہے، مساجد، گھر اور شاہراہیں سج گئیں، شہر شہر ریلیاں اور مشعل بردار جلوس نکالے جارہے ہیں۔
سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی خوشی میں چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا جب کہ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
آج نبی آخرالزمان ﷺ کا یو م ولادت با سعادت ہے، وہی دن جب کفر کے اندھیروں میں راہ حق کی شمع روشن ہوئی، ملک بھرآمد رسول ﷺ کی مناسبت سے خصوصی محافل اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔
عید میلاد کی مناسبت سے متعقدہ تقریبات میں علمائے کرام اور مقررین آپ ﷺ کے اسوہ خسنہ پرروشنی ڈالیں گے، جب کہ عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد محافل نعت رسولﷺ کا انعقاد کررہے ہیں،
شہر شہر، قریہ قریہ، گلی گلی میلاد کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں،مقررین ہمیشہ کی طرح تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عہد کی تجدید کررہے ہیں۔
مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں میں درودوسلام کی محافل، محافل میلادالنبی کا انعقاد‘ سرکاری، نیم سرکاری ونجی عمارات پر چراغاں سمیت دیگر تقریبات کاانعقادکیاجا رہا ہے۔
دارالحکومت میں ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، سیکرٹریٹ ہاءسمیت تمام سرکاری عمارات پر چراغاں اورقومی پرچم، جھنڈیاں اور سبزگنبدوالے پرچم لہرائے گئے ہیں اورپورا شہر بقعہ نورکامنظر پیش کر رہا ہے۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں جشن عید میلاد النبی منائی جارہی ہے،ملک کی سلامتی کےلئے دعاوں سے آغاز ہوا۔
آپ ﷺ کی مبارکہ پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ ہزاروں مقامات پر محافل منعقد کی جائیں گی جن میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مساجد اور سرکاری ،نجی عمارتوں پر دیدہ زیب چراغاں
کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔دارالحکومت اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگ مگ کررہی ہیں جبکہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور دیگر عمارتیں بھی سجا ئی گئی
پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے انتظامات کئے ہیں ۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پردارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوگا ۔
تبصرے بند ہیں.