سہ فریقی ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرادیا
کرائسٹ چرچ : سہ فریقی ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرادیا،مڈل آرڈر میں ری شفلنگ کا تجربہ کامیاب رہا، افتخار کی جگہ شاداب کی شاندار بیٹنگ۔
شان مسعود صفر پر آوٹ ہوئے تو افتخار اور حیدر کی جگہ شاداب اور محمد نواز کوموقع دیاگیا، شاداب نے آتے ہی کیوی باولرز کی دھلائی کی اورمومنٹم پاکستان کی طرف شفٹ ہو گیا۔
وننگ شاٹ کھیلنے تک کپتان بابراعظم کا لاٹھی چارج جاری رہا، انھوں نے53 بالز پر 79 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔
کرائسٹ چرچ پہنچنے والی قومی ٹیم کا موڈ ہوم سیریز سے بالکل مختلف نظر آیا، انگلینڈ کے خلاف دفاعی بیٹنگ پر تنقید کی زد میں رہنے والی بابرالیون نے پہلے دونوں میچز جیت کر ناقدین کو عمدہ جواب دیا۔
ہوم ٹیم کیوی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پاکستانی باولرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی،نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔
کیویز کی طرف سے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18 ، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حارث روف نے 3، نوازاور وسیم نے2،2وکٹیں حاصل کیں ایک دھانی کے حصہ میں آئی۔
عالمی نمبر ون محمد رضوان آج آف کلر نظر آئےاور صرف چار رنز بناسکے مگر کپتان کا بیٹ شروع سے آخرتک خوب چلا، مڈل آرڈ کی پہلی اینٹ شان مسعود کی صورت میں گری۔
چوتھے نمبر پر شاداب نے آکر صورتحال سبنھال لی،شاداب چونتیس اورنواز سولہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے، حیدرعلی نے بھی آج بلے سے گرد جھاڑی، دس رنز پر ناٹ آوٹ لوٹے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرایا تھا اور میزبان کیوی کو ٹھکانے لگایا، قومی ٹیم کا اعتماد میں اضافہ ہوگیا، کپتان بابراعظم کہتے ہیں کوشش کریں گے جیت کا تسلسل برقراررہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے
تبصرے بند ہیں.