اسلام آباد میں 26 منزلہ سینٹورس مال میں خوفتاک آتشزدگی

اسلام آباد: اسلام آباد میں 26 منزلہ سینٹورس مال میں خوفتاک آتشزدگی، آگ لگنے سے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے شاپنگ مال کی 8 منزلوں کو نقصان پہنچا، کروڑوں روپے کانقصان۔

ابتدائی طور پرآگ سینٹورس مال کے تیسرے فلور پر ایک ہوٹل کےفوڈ کور سے بڑھکی، جس نے 8 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔

شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے ، فائر بریگیڈ، نیوی ،بحریہ  اورریسکیو ون ون کی آگ بھجانے والی گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

http://

اس دوران عمارت میں موجود لوگوں کو بحفاطت نکال لیا گیا، اوپر والے فلوربھی شعلوں کی زد میں آگئےتھے تاہم عمارت کے اندر نصب سسٹم بھی فعال ہونے سے آگ نے عمارت کے اندر کے ایریا کو زیادہ نقصان نہ پہچایا ۔

بڑی کرینیں نہ ہونے کے سبب چھٹی منزل پہ آگ بھجانے میں مشکلات درپیش رہیں اس دوران ہیلی کاپٹر کو بھی کال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا تاہم آگ پر پہلے قابو پا لیاگیا۔

 شہریوں کی بڑی تعداد ارد گرد جمع ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر سرگرم رہی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےسینٹورس شاپنگ مال تمام افراد کا بحفاظت نکالنے کی تصدیق کی،موقع پر شاپنگ مال کے گرد جمع لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی ہدایات جاری کیں۔

http://

آگ لگنے کے باعث کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچاہے تاہم ابتدائی طور پر نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکا، شاپنگ مال کے 86 منزلوں پر تمام شاپنگ مالز، ہوٹلزاور دیگر کاروباری مصنوعات تھیں۔

کمشنر اسلام آباد کے مطابق آگ بجھنے کے بعد سینٹورس مال کو سیل کردیا گیاہے اور آگ لگنے کی وجوعات کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، سات رکنی کمیٹی کی فائنڈگ کے بعد شاپنگ مال کھلے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.