چوہدری پرویز الہٰی کی بیوی ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت سامنے آگئی
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور : چوہدری پرویز الہٰی کی بیوی ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت سامنے آگئی ، خود ویڈیوپیغام میں خاتون نے اپنا موقف پیش کیاہے ۔
اس سے قبل دو دن سے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ تصویر یہ کہہ کر وائرل کی جا رہی ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔
تصویرمیں بھی واضح نظر آرہا تھا کہ یہ کسی گروپ فوٹو کا حصہ تھا جسے کورپ کرکے نئی تصویر بنا دی گئی تھی۔
اب تصویر میں موجود خاتون خود سامنے آگئی ہیں اور خاتون کا نام آمنہ بدر ہے اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
CM-Punjabپرویز الہی کیساتھ ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پرمضحکہ خیز تبصروں کے ساتھ زیر گردش رہی وہ شادی شدہ خاتون PTI پنجاب ویمن ونگ کی مرکزی رہنما آمنہ بدر ہیں جو پرویز الہی کو اپنا والد سمجھتی ہیں اور ان بے بنیاد تبصروں سے بہت پریشان رہیں۔انکا موقف سنیے
@aminah_badar pic.twitter.com/wlHvzeG59W— Azaz Syed (@AzazSyed) October 9, 2022
ویڈیو پیغام میں آمنہ بدر نے انتہائی نرم لہجے میں اپنے اور چوہدری پرویز الہٰی کے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا پرویز الہٰی کے ساتھ پرانا تعلق ہے ، وہ چوہدری پرویز الہٰی کی بھتیجی ہیں اور وہ ان کے باپ کی جگہ ہیں۔
خاتون آمنہ بدر کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں، وہ اسلام آباد میں اپنا ایک سٹور چلاتی ہیں اور بزنس وومین ہیں، برائے مہربانی ایسی چیزوں سے پرہیز کریں۔
تبصرے بند ہیں.