دلہن شادی کےلئے فوٹو سیشن کے دوران اغوا کر لی گئی
فوٹو: فائل
چندی گڑھ: دلہن شادی کےلئے فوٹو سیشن کے دوران اغوا کر لی گئی ، تصاویر بنانےکے دوران درجن مسلح افراد آپہنچے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیاہے جہاں درجن بھر مسلح افراد نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو اغواء کیا۔.
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطاق نہر کے کنارے دلہا دلہن کا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اسی دوران 2کاروں اور 1 موٹر سائیکل پر درجن بھر مسلح افراد آ پہنچے۔
ملزمان نے آتے ہی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا، پھراسلحہ کے زور پر دلہن کو اغوا ءکرکے لے گئے. پولیس نے دلہن کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے واردات میں استعمال ہونے والی کاریں برآمد کرلی ہیں.
پولیس کا موقف ہے کہ دلہن کی والدہ کا کہنا ہے کہ روہت نامی ملزم نے دلہن پر فائرنگ کی جس میں وہ بال بال بچی. پولیس تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔.
تبصرے بند ہیں.