چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
سماعت کے دورانجسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کیس میں خصوصی عدالت کو ضمانت کی درخواست سننی چاہیے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا اگر کوئی ایشو ہے تو ہم اس وقت تک حفاظتی ضمانت منظور کر لیتے ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں، ہم اس کیس کو زیر سماعت رکھتے ہیں اور حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، اگر یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم آپ کی درخواست کو دوبارہ سنیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں 5 ہزار روپے کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے پیش ہونے کاحکم دیا تھا جس پر عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے۔
عدالت میں عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا سامنا کرنے کےلئے تیارہیں مگر حکومت انھیں گرفتار کرنا چاہتی ہے اس لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ وہ عمران خان کہاں ہیں؟ پھر تین بجے تک پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کاحکم دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.