ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،28 افراد ہلاک، متعدد پھنس گئے

فوٹو: اے پی

آماسرہ: ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،28 افراد ہلاک، متعدد پھنس گئے،ان افراد کو نکالنے کےلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

ترکی کے وزرائ اور متعلق حکام کے مطابق دھماکہ شمالی ترکی کے ایک قصبے آماسرہ میں ہوا ہے،جہاں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیاہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان بھی اینا دورہ منسوخ کرتے ہوئے متاثرہ قصبے میں پہنچ رہے ہیں جب کہ انھوں نے متاثرین کو ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بحیرہ اسود کے ساحلی صوبے بارٹن کے قصبے اماسرا میں واقع سرکاری ٹی ٹی کے اماسرا میوسی مدورلوگو کان میں جمعہ کی شام دھماکہ ہوا تواس وقت شفٹ میں 110 کان کن کام کر رہے تھے۔

ترکی کےوزیر توانائی فاتح درماز نے کہا کہ 15 افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں جن میں سے اکثریت کان کی گیلری میں تھی جہاں آگ ابھی تک جل رہی تھی۔

جب کہ اس حوالے سے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح درماز نے کہا کہ ٹیموں نے کان میں دھماکے کے بعد ایک گیلری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سے 11 کارکن اس علاقے میں ہیں جہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق 4سے 5 کارکن اس علاقے میں ہیں جہاں ڈینٹ واقع ہیں۔

ترک وزیر صحت نے کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں28 مزدور ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے،فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ بارٹن میں ہمارے 11 مریضوں کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تقریباً 150 اہلکار تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، بارٹن کے گورنر نورٹیک ارسلان نے پہلے کہا تھا کہ 12 مزدوروں کو کانوں سے نکالا گیا تھا اور کم از کم 49 پھنس گئے تھے۔

 دھماکہ والی جگہ پر ایمبولینسیں اسٹینڈ بائی پر تھیں۔ ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ پڑوسی صوبوں سمیت علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.