بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ہراکر ایشیاکپ جیت لیا

فوٹو:  ٹوئٹر

سہیٹ: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ہراکر ایشیاکپ جیت لیا، فائنل میں سری لنکا ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کا فائنل میچ سلہٹ میں کھیلا گیا فائنل  میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہو۔

فائنل میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ہو گئی اور ابتدائی چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں تاہم اس کے باوجود 20 اوورز کھیل لئے۔

سری لنکن ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنزبناسکی اور بھارت کو ٹائٹل جیتنے کیلئے 66 رنز کا ہدف ملا۔

http://

سری لنکا کی طرف سے انوکا رانا ویرا سب سے زیادہ 18 اور اوشادی 13 رنز بناکر نمایاں رہیں، بھارت کی رینوکا سنگھ نے 3، راجیشوری اور سنہا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی خواتین ٹیم نے 8.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔

واضح رہے پاکستان کی خواتین ٹیم گروپ میچز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود سیمی فائنل میں شکست کھا کرٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.