ٹی ٹوئنٹی ورلڈ،پہلے میچ میں سری لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست

 

فوٹو: ای ایس پی این

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ،پہلے میچ میں سری لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ایشیئن چمپئن سری لنکا کو سبکی کا سامنا ہے۔

آسٹریلیامیں آج شروع ہونے والےآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کوبیٹنگ کی دعوت دی۔

 ایسوسی ایٹ ٹیم نمبیبیانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت کےلئے 164 رنز کا ہدف دیا۔

ایشیئن چمپئن سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں آوٹ ہوگئی اور صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا راجا پکشا نے 20 رنز بنائے۔

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی،ویزے کو صرف ایک بال ملی اور ناٹ آوٹ رہے۔

سری لنکا کے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.