سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پرسچن ٹنڈولکر کا دلچسپ تبصرہ
فائل:فوٹو
ممبئی: دنیا کرکٹ پر راج کرنے والے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری محض 19ویں اوور میں 108 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پرسچن ٹنڈولکر نے دلچسپ تبصرہ کیا۔
Namibia ?? has told the cricketing world today… “Nam” yaad rakhna! ??
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 16, 2022
فتح پر سچن ٹنڈولکر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نمیبیا نے آج دنیائے کرکٹ کو بتادیا کہ ’نام یاد رکھنا‘۔
تبصرے بند ہیں.