پاکستان کوورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ہرادیا

فوٹو:ای ایس پی این

برسبین: پاکستان کوورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ہرادیا، وارم اپ میچ میں شاداب نے کپتانی کی جب کہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نہیں کھیلے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے فیلڈنگ کی ، شان مسعود اور حیدر علی نے اوپننگ کی مگر حیدر علی 18 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

شاداب 14 رنز بنا سکے، افتخار 22 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے، شان مسعود کی اننگز کا39 رنز پرخاتمہ ہوا،آصف علی 14، نواز 10 اور محمد وسیم نے26 رنز بنائے۔

یہ میچ بارش سے متاثرہ میچ 19 اوورز کا تھا پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا کر انگلینڈ کو 161 کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی طرف سے 8 باولرز آزمائے گئے، ڈیوڈ ویلے دو اوورز میں2 وکٹیں حاصل کرسکے جب کہ باقی چار باولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز جلدی آوٹ ہوئے سالٹ کو نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا ،ایلکس 9 رنز بنا کر شاداب کی وکٹ بنے،بن سٹوکس نے18 بالز پر 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے لیونگسٹن 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ بروک45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پاکستان کی طرف سے محمد وسیم نے 2 ، شاداب اور نسیم شاہ نے ایک ایک حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز میں ایک اکلوتا چھکا محمد وسیم نے لگایاجب کہ 15 اوورز میں ہدف حاصل کرنے والی انگلش ٹیم کے بیٹرز نے 12 چھکے مارے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.