امریکی صدر جوبائیڈن کی کالج تقریب میں نوجوان طالبہ کو نصیحت کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب

کیلیفورنیا: امریکی صدر جوبائیڈن کی کالج تقریب میں نوجوان طالبہ کو نصیحت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر دنیا بھر میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ ویڈیواب تک انٹرنیٹ پر 50 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور جوبائیڈن کی اس نصیحت پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےامریکی صدر بائیڈن کی ایک نوجوان لڑکی کو نصیحت کی ہے لیکن جونہی وہ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں وہ کنفوژ ہو جاتی ہے۔

http://

یہ تقریب کیلیفورنیا ایک کالج کی ہے جہاں میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی شرکت کی، اس موقع پر امریکی صدر شرکاء میں گھل مل گئے اور طلباء انکے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

اس ایونٹ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر سیلفی لینے والی ایک لڑکی کے عقب سے آتے ہیں اور اسکے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں۔

 امریکی صدر کہتے ہیں کہ: میں اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بھی یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جب تک آپ 30 برس کی نہ ہوجائیں سنجیدہ مت ہوں۔

ویڈیو میں ایسا محسوس ہوا کہ شاید لڑکی کو بائیڈن کے اچانک اس طرح کاندھے پر ہاتھ رکھ کر نصیحت کرنا تھوڑا عجیب لگا ہے لیکن اس نے انہیں جواب دیا: اوکے! میں یہ بات اپنے ذہن میں رکھوں گی، جس کے بعد وہ ہنس پڑی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.