پیر کو ہفتے کا بدترین دن کیوں قرار دیا گیاہے؟گنیز ورلڈ ریکارڈ

 فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیر کو ہفتے کا بدترین دن کیوں قرار دیا گیاہے؟گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ اعلان  باضابطہ طور پر کرتے ہوئے اسے پورے ہفتے کا بدترین دن قرار دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈکی طرف سے ٹوئٹر پر خصوصی اعلان ہوا ہے جس میں کہا گیاہے کہ یوں تو ہر وہ شخص جو اسکول جاتا ہو یا پھر ملازمت کرتا ہو کہ پیر کو واپسی کتنی مشکل ہوتی ہے۔

خاص کرچھٹی کے بعد پیر کے روز واپس معمول پر آنا کتنا مشکل ہے،مگر اب اس بات کا اندازہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو بھی ہوگیا ہے۔ 

گزشتہ روز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اگست میں شائع ہونے والی سالانہ ’گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز 2023‘ میں عالمی سطح پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار سے دیا ہے۔

http://

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے یہ اعلان کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی اس بات سے متفق تھے اب اس اعلان پر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ ’آپ نے کافی دیر کردی اس بات کا احساس کرتے کرتے‘۔

ایک اور صارف نے اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی ہفتہ وار چھٹی کے لیے پیر کا دن منتخب کیا ہے‘۔ 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.