نابینا نمازی نے مسجد جانے کے لیے گھرسے مسجد تک رسی کھنیچ دی
فوٹو:سوشل میڈیا
خرطوم: سوڈان میں گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک نابینا نمازی کی تصویر گردش کر رہی ہے جس نے اپنے گھر سے مسجد تک جانے کے لیے گھر سے مسجد تک ایک رسی کھینچ دی تاکہ وہ کسی کی مدد کے بغیر مسجد تک پہنچ سکے۔
معلوم ہوا کہ جس سوڈانی شخص کی تصویر ٹویٹر پر پھیلی ہے ایک نابینا نمازی کی ہے۔ انہوں نے مسجد تک رسائی میں آسانی کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے مسجد کے دروازے تک رسی لگانے کا فیصلہ کیا۔
اس نے یہ کام اس لیے کیا کہ وہ رسی کو مسجد تک رسائی کے لیے سہارے کے طور پراستعمال کرے گا اور اسے مسجد تک جانے کے لیے کسی شخص سے مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جیسے ہی یہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی اس شخص پرمثبت رد عمل سامنے آیا۔
متداول | شيخ مسجد أعمى يربط حبل من البيت لباب "المسجد" ليسهل وصوله#واكب pic.twitter.com/tOZj1P8BF1
— واكب | Wakeep (@WakeepAr) October 11, 2022
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نابینا افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.