ایران کی ایک اورنوجوان خاتون نے اسکارف اتار دیا
فوٹو:سوشل میڈیا
سیئول :کوریا میں کھیل کے میدان میں ایک ایرانی رنر نے اسکارف اتار دیا۔
ایران میں گذشتہ 16 ستمبر سے نہ رکنے والے مظاہروں کے درمیان ایک اور نوجوان خاتون نے عوامی مقامات پر ہیڈ اسکارف سے متعلق قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے توجہ حاصل کی ہے۔
یہ ایک خاتون کھلاڑی الناز رکابی ہیں جو اس وقت ایشین کوہ پیمائی کے مقابلوں کے فائنل میں ایران کی نمائندگی کررہی ہیں۔ یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہو رہا ہے۔
رکابی گذشتہ روز بغیر حجاب کے مقابلوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمودار ہوئیں۔ ایران میں 1983 میں جاری کیے گئے ایک قانون کے خلاف عوامی مقامات پر حجانب کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور اس کی خلاف وری پر سزا مقرر کی گئی تھی۔
In a historic move, Iranian athlete Elnaz Rekabi who represented Iran at the Asian Climbing Competitions finals in Seoul, competed without hijab, disobeying the Islamic Republic's restrictions for female athletes. pic.twitter.com/KvxE5NoQLi
— Iran International English (@IranIntl_En) October 16, 2022
رنر نے فائنل میں دوسرے مقابلوں میں اپنے حجاب کے ساتھ حصہ لیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متاثر ہونے کے بعد اپنا موقف بدل لیا۔ اس لیے اس نے بطور احتجاج یہ حجاب اتار دیا۔
تبصرے بند ہیں.