قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود گردن پہ گیند لگنے سےزخمی ہوگئے

فوٹو: اسکرین گریب

میلبرن: آسٹریلیا میں پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود گردن پہ گیند لگنے سےزخمی ہوگئے ہیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران ایک گیند ان کے سر پہ لگی ہے اور وہ زخمی ہوئے ،ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ بھارت سے اتوار کے روز ہوگا۔

 آج (جمعہ )میلبرن میں قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس کررہی تھی،محمد نواز بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے کہ ان کی جانب سے ایک جاندار شاٹ کھیلا گیا۔

 گیند انتہائی تیزی سے قریب ہی کھڑے شان مسعود کی گردن پر جالگی،گیند لگنے پر شان مسعود کافی دیر زمین پر لیٹے رہے۔

http://

شان مسعود گیند لگنے کے بعد کافی دیر تک تڑپتے رہے اس دوران کھلاڑی کے ان کے گردجمع ہوئے بعد میں شان مسعود کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی حالت بظاہر ٹھیک لگ رہی ہے لیکن صورت حال کا صحیح اندازہ مکمل طبی معائنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.