ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نےآسٹریلیاکواورانگلینڈ نےافغانستان کوہرادیا
فوٹو: آئی سی سی
سڈنی:ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نےآسٹریلیاکواورانگلینڈ نےافغانستان کوہرادیا،دفاعی چمپئین آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف 201 رنز کے تعاقب میں111 پرہمت ہارگئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 کا پہلا میچ سڈنی آسٹریلیا میں کھیلاگیا، پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 201 رنزکا ہدف دیا۔
آسٹریلیاکے پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب وارنر 5 رنز بنا کر ٹم ساوتھی کی بال پر عجیب و غریب انداز میں کلین بولڈ ہوئے، بال پیڈ پر لگ کر باہر جارہی تھی بلے سے ٹکرا کروکٹوں میں جالگی۔
پھر اس کے بعد لائن لگ گئی اور کوئی بھی آسٹریلین باولر بڑا اسکور نہ کرسکا اورکیوی باولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔
Superhuman Phillips!
We can reveal that this catch from Glenn Phillips is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from Australia v New Zealand.
Grab your pack from https://t.co/EaGDgPxPzl to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/ozTLvGNzZR
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 22, 2022
گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔
جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سودھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل سڈنی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا اور کیوی اوپنرز نے جاندار بیٹنگ سے آسٹریلین باولرز کورلا دیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے 3 اوورز میں 46 رنز بنے پہلی وکٹ56 رنز پر گری جب فن ایلن16 بالز پر42 رنز بنا کرجوش ہیزل ووڈ کی بال پر آوٹ ہوئے۔
کیوی کپتان ویلمیسن کی 23 بالز پر 23 رنز کی اننگز نے رن ریٹ کم کیا تاہم دوسرے اینڈ سے کانوے کا لاٹھی چارج جاری رہا، کپتان ویلمیسن125 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی فلپ 152 رنز پر 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جب کہ اوپنر کانوے 58 بالز پر 92 اور نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ہولزل ووڈ نے 2 اور زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی،کمنز کو4 اوورز میں46 رنز کی پٹائی ہوئی۔
نیوزی لینڈ نے 11 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی رنز کے بڑے فرق نے نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔
ادھرپرتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا جیت سے آغاز کیا۔
افغان بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی پوری ٹیم صرف 113 رنز بناسکی ، انگلینڈ نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،انگلش بولر سیم کرن افغانستان کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔
سیم کرن کی تباہ کن بولنگ کے باعث افغانستان کی ٹیم 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ابراہیم زادران کے 32 اور عثمان غنی کے 30 رنز کے علاوہ کوئی افغان بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
افغانستان کے آخری 5 کھلاڑی صرف تین رنز کے اندر پویلین لوٹ گئے،انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن صرف 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2،2اور کرس ووکس نے ایک وکٹ لی۔
انگلش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی،کپتان جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 19 رنز بنائے۔
دباو کے باوجودلیام لونگسٹن کے ناقابلِ شکست 29 رنز کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔
Caught & Bowled!
We can reveal that this wicket from Chris Woakes is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from England v Afghanistan.
Grab your pack from https://t.co/EaGDgPOSBl to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/t1nMdeNDek
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 22, 2022
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
انگلینڈ کے سیم کرن کو تباہ کُن بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کو 2 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل ہوگئے۔
افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللّٰہ زازئی، وکٹ کیپر رحمٰن اللّٰہ گُرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، عثمان غنی، محمد نبی، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور فرید احمد ملک شامل تھے۔
انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، ڈاوڈ ملان، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل تھی۔
تبصرے بند ہیں.