رکن اسمبلی صالح محمد کے گلے میں پولیس نے تختی ڈالی،عدالت نے جیل بھیج دیا

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: رکن اسمبلی صالح محمد کے گلے میں پولیس نے تختی ڈالی،عدالت نے جیل بھیج دیا گیا،انھیں ان کے گارڈ کی طرف سے احتجاج کے دوران گولی چل جانے پر گرفتار کیاگیا تھا۔

فائر گارڈ سے گولی چلنے پردہشتگردی کا مقدمہ صالح محمد کے خلاف بھی درج کیا گیا تھاجنھیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیاگیا جہاں سے گرفتار پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد اور اُن کے گارڈزتصدق علی شاہ اور شاہ زیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کو گرفتار کرنے کے بعد گلے میں تختی لٹکانے کی ویڈیووائرل ہونے پر آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ سی آر او انچارج اور اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کیا۔

پولیس کے لوگو کے سامنے کھڑے کرکے تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کے گلے میں جو تختی لٹکائی گئی اس میں نام، ولدیت ، فون نمبر اور مقدمہ دی دفعات لکھی ہوئی ہیں۔

گرفتاری سے قبل رکن پارلیمنٹ صالح محمد کو ہتک آمیز انداز میں گرفتار کیا ، سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پولیس افسر دوڑتا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے صالح محمد کو اٹھاو، پھر گھسیٹتے ہوئے اسے پولیس گاڑی میں ڈالتے ہیں۔

صالح محمد خان الیکشن کمیشن کے باہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کےلئے موجود تھے ، اس طورپر مبینہ طورپر ان کے گارڈ سے گولی چلی جس کے بارے میں خود ان کو بھی معلوم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مانسہرہ خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے صالح محمد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.