پاکستان کے 6 اوورزمیں 32 رنز، بابراعظم اور رضوان آوٹ ہو گئے

فوٹو: فائل

میلبرن: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کے 6 اوورزمیں 32 رنز، بابراعظم اور رضوان آوٹ ہو گئے، افتخار 10 اور شان مسعود 19 پر کھیل رہے ہیں، دونوں وکٹیں ارشدیپ نے حاصل کیں.

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بابراعظم دوسرے اوور کی پہلی بال پر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے جبکہ رضوان نے 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے.

 پاک بھارت آج ہونگے مدمقابل ،پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے میلبرن کرکٹ گراونڈ پرکھیلا جا رہا ہے بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک انڈیا کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں،4 میچز بھارت نے جیتے ، 1 پاکستان نے اور ایک بے نتیجہ رہا۔

دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ ٹورنا منٹ سے قبل اس میچ کو فائنل قرار دے رہے ہیں، روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں دونوں کے حامی یہ میچ جیتنے پر زور دیتے ہیں۔

ایک لاکھ تماشائیوں سے زائد گنجائش والے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،خدانخواستہ میچ بارش نے نہ ہونے دیا تو آئی سی سی کو7 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ توجہ کا مرکزہیں توپھر محمد نواز اور شاداب خان کی جادوئی اسپن بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کرے گی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا آغاز فراہم کردیا تو پاکستان کی جیت یقینی ہو جائے گی کیونکہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں حریف سے زیادہ پاور ہیٹرز موجودہیں۔

دوسری طرف بھارتی ٹیم میں روہیت شرما،ایل کےراہول، ویرات کوہلی ، سوریا کمار یادیوکی شکل  میں مضبوط بیٹنگ لائن موجود ہے۔ 

بھارت کے پاس ہاردیک پانڈیا، محمد شامی، یوزویندر چاہل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ جیسے باصلاحیت بولرز موجود ہیں۔ 

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھی بارش کا امکان تھا مگر ابر آلود ہونے کے باوجود بارش نہ ہوئی، آج کے میچ میں بھی بارش کے میچ کو ڈسٹرب کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

خواہش پورے 40 اوورز کا میچ مکمل ہو، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کی باولنگ اچھی ہے تو ہماری بیٹنگ بہتر ہے، روہت شرما کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی موجودہ ٹیم کو بہت چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہو گا۔

انھوں نے کہابطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

روہت نے کہا معلوم ہے پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ بہتر ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

 بھارتی کپتان کا کہنا تھا پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں، ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔ ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں، فیورٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیورٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔

http://

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی پاکستان میں شرکت سے متعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔ فی الحال ہمارا فوکس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر ہے۔

انڈین کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کا سب کو انتظارہے، بابراعظم

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا پاک بھارت میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بابراعظم نے کہاٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا۔

انھوں نے کہا بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں،کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے فاسٹ باؤلر پرفارم کررہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، نسیم شاہ کے علاوہ حارث رؤف نے جس طرح اپنے گیم اور باؤلنگ کو بہتر بنایا ہے۔

بابراعظم نے کہا باؤلنگ کے حوالے سے ہمارا اعتماد بہت بُلند ہے۔ کوشش کریں گے کہ ہمارے جو پلان ہیں اس پر عمل کریں اور 100 فیصد دیں، ہمارے ہاتھ میں رزلٹ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے۔

بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ جب بھی ہماری بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے وہ ہم سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں، میرا خیال ہے یہی سپورٹس مین سپرٹ ہے، صرف بھارتی نہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

http://

 انھوں نے کہا ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھے طریقے سے ملیں،شان مسعود کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود ٹھیک ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، وہ کل کے لیے تیار ہیں۔

بابراعظم نے کہا ابھی تک ہم نے پچ نہیں دیکھی کیونکہ دو دن سے پچ ڈھکی ہوئی ہے، کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن وکٹ دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے لیے پلان سے متعلق سوال کی بابت قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ہمارا پلان ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ جو ہم نے پلان کیا ہے، ہم اس پر 100 فیصد دیں۔

بابرنے بتایا فخر زمان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے، انہیں ابھی فٹ ہونے میں ایک دو میچ لگیں گے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پہلے میچ کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔

کہا شاداب خان اور محمد نواز کو ہم ابتدائی نمبروں پر بھیجتے ہیں، وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ لوگ کھلے ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے۔

بابراعظم نے کہا آسٹریلیا میں گراؤنڈ بڑے ہیں تو یہاں پر زیادہ بڑے شاٹ نہیں لگیں گے، بھاگ کے رنز بنائیں تو آپ کو زیادہ ایج ہوگا،چیلنج ہر میچ میں ہوتا ہے، خاص طور پر ٹی20 میں گیم تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک چھوٹی پارٹنرشپ یا رن آؤٹ ہونے سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، جتنا آپ مثبت رہیں گے اور جتنا اپنی پلاننگ پر عمل کریں گے، وہ زیادہ اچھا ہے۔ حارث رؤف نے یہاں پر کھیلا ہے، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا جب وہ بگ بیش کھیلتے ہیں تو ان کا یہ ہوم گراؤنڈ ہوتا ہے، اس نے باؤلرز اور بلے بازوں کو کافی معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس چیز سے کافی مدد ملے گی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچ میں کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھا سکتا ہے، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں، مڈل آرڈر نے مشکل وقت میں کافی پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.