ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان ایک بار پھر بھارت سے 4 وکٹوں سے ہار گیا

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان ایک بار پھر بھارت سے 4 وکٹوں سے ہار گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بظاہر ہارا ہوا میچ اپنے نام کرلیا، ویرات کوہلی نے82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ایشون کے چوکے نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد نواز آخری اوور میں دو وکٹیں لینے کے باوجود اعصاب پر قابو نہ پا سکےاور کوہلی کی دی گئی فل ٹاس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور جیت کےلئے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا ، بھارت کی اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کردیا۔

حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پرآوٹ کرکے پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط کرلی ،اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔

اس کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 5 ویں وکٹ پر 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ بھارت کو جیت کیلئے 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، آخری اوور کی 5 ویں گیند پر نواز نے دنیش کارتھک کو آؤٹ کیا تاہم آخری گیند پر بھارت نے 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ کوہلی ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ قرار دے دیئے گئے،حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.