سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے 353 کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا، جنوبی افریقہ کو شکست
نائب کپتان سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، 49 اوور کی آخری بال پر طیب طاہر نے چوکا لگا کر فتح کا اعلان کیا.